نیوزی لینڈ نے پہلے ایک روزہ میچ میں ویسٹ انڈیز کو5وکٹوں سے شکست دے دی

نیوزی لینڈ نے پہلے ایک روزہ میچ میں ویسٹ انڈیز کو5وکٹوں سے شکست دے دی
نیوزی لینڈ نے پہلے ایک روزہ میچ میں ویسٹ انڈیز کو5وکٹوں سے شکست دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

وہانگری(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیوزی لینڈ نے تین ایک روزہ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ۔ نیوزی لینڈ نے 249رنز کا ہدف 46اوورز مٰیں ہی پورا کرلیا۔

اس بچی کی ایک تصویر نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا، یہ کون ہے؟ جان کر آپ کی بھی آنکھیں نم ہوجائیں گی
وہانگری میں کھیلے جانے والے اس میچ میں نیوزی لینڈنے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی جہنوں نے مقررہ اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 248رنز بنائے ،جس میںایون لیوس کے 76اور روم پاول نے 59رنز بنائے ۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈوگ بریس ویل نے 4وکٹیں حاصل کی جبکہ ٹوڈ ایسٹل کے حصے 3وکٹیں آئی۔
ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈنے مقررہ ہدف46اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا جس میں جارج ورکر کے 57،کولن منارو اور راس ٹیلر کے 49,49رنز نمایاں ہیں ۔
میچ میں بہترین باﺅلنگ کرنے پر ڈوگ بریس ویل کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ،تین میچز کی سیریز کادوسرا میچ23دسمبرکو کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید :

کھیل -