نیتن یاہو کے گھر پر پولیس کی ساتویں بار کرپشن تحقیقات

نیتن یاہو کے گھر پر پولیس کی ساتویں بار کرپشن تحقیقات
نیتن یاہو کے گھر پر پولیس کی ساتویں بار کرپشن تحقیقات

  


مقبوضہ بیت المقدس(صباح نیوز)اسرائیلی وزیر اعظم بین جمین نیتن یاہوکے گھر پر پولیس نے ساتویں بار کرپشن کی تحقیقات کرتے ہوئے کارروائی کی ہے۔

غیر ملکی خبررسا ں ادارے کے مطابق تل ابیب میں اپنی پارٹی ورکرز سے خطاب میں اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے تفتیش کے بعد ان پر الزامات عائد کیے جانے کی سفارش کی جائے گی۔نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ ان پر کرپشن کے الزامات عائد نہیں کیے جائیں گے، تاہم پولیس کی جانب سے تحقیقات اسرائیلی وزیر اعظم پر با اثر افراد سے قیمتی تحائف لینے پر ہور ہی ہے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی