پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان رابطہ ،قرض پروگرام پر بات چیت

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان رابطہ ،قرض پروگرام پر بات چیت
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان رابطہ ،قرض پروگرام پر بات چیت

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر اور آئی ایم یف مشن سربراہ ہیر الڈ فنگر کے درمیان رابطہ ہواہے جس میں قرض پروگرام کے حوالے سے بات چیت کی گئی ہے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق

اسد عمر اور آئی ایم ایف کے وفد کے درمیان ویڈیو کانفرنس پر مذاکرات ہوئے جو ایک گھنٹے سے زائد جاری رہے جس میں اسد عمر نے حکومت کی طرف سے بجلی، گیس کی قیمتوں پر بریفنگ دی۔ وزیر خزانہ نے سرکاری اداروں میں گورننس اور اصلاحات پر بھی بریفنگ دی۔اسد عمر نے ٹیکس نیٹ بڑھانے اور ٹیکس وصولیاں بہتر بنانے کے حکومتی اقدامات سے آئی ایم ایف کو آگاہ کیا اور ترسیلی کمپنیوں کے خسارے اور بجلی چوری کی روک تھام کیلئے اقدامات پر بریفنگ دی۔مذاکرات میں طے پایا کہ آئی ایم ایف کا مشن جنوری کے دوسرے ہفتے میں پاکستان کا دورہ کر کے اقتصادی پیکج کو حتمی شکل دے گا ۔

مزید : قومی