ازمیرکوآپریٹوسوسائٹی کے مکینوں کو سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ‘ شیخ واجد

ازمیرکوآپریٹوسوسائٹی کے مکینوں کو سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ‘ شیخ واجد

لاہور(پ ر) ازمیر کوآپریٹو سوسائٹی لاہورکے جنرل سیکرٹری شیخ محمد واجد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جب میں 2012میں سوسائٹی میں آیا تھا تو تب سوسائٹی میں کوئی تعمیراتی کام نہیں ہوا تھا، ہر طرف گندگی تھی لیکن جب سے میں یہاں آیا ہوں سوسائٹی کو بہتر سے بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں اب الحمداللہ ہماری سوسائٹی کا شمار بہترین سوسائٹیوں میں ہوتا ہے، انہوں نے کہا کہ سوسائٹی کا سکیورٹی کا نظام بہت ہی بہترین ہے، داخلی اور خارجی راستوں پر سخت سکیورٹی کااہتمام کیاگیا ہے جو بغیر چیکنگ کسی کو داخل نہیں ہونے دیتے، گاڑیوں پر ای ٹیک لگایا جاتا ہے، اس کیعلاوہ سیف سٹی پراجیکٹ سے متاثر ہو کر سوسائٹی کے مکینوں کی حفاظت کے لئے 120کیمروں کی منظوری بھی دی گئی ہے جس میں سے 40کیمرے بہت جلد لگا دیئے جائیں گے۔ ہمارا مقصد ہے کہ سوسائٹی کے مکینوں کو بہتر سے بہتر سہولت مہیا کریں۔ اس کے علاوہ گرین پاکستان کے سلسلے میں سوسائٹی میں پودے بھی لگائے گئے ہیں۔ سوسائٹی میں ایسا نظام بنایا کہ سب کو گھر جیسا ماحول ملے، خدانخواستہ کسی فوتگی کی صورت میں رشتہ داروں سے پہلے مکینوں کے ہمسائے پہلے پہنچ جاتے ہیں ۔ انشاء اللہ خواہش ہے کہ ہماری سوسائٹی کا شمار بہترین سوسائٹیوں میں ہو۔

مزید : کامرس