ایچ بی ایل کا کراچی ، لاہور اور اسلام آباد میں روڈ شوز کا اہتمام

ایچ بی ایل کا کراچی ، لاہور اور اسلام آباد میں روڈ شوز کا اہتمام

لاہور(پ ر)ایچ بی ایل مالی شمولیت کا بطور حامی،چھوٹے اور درمیانے کاروبار ی افرادکے لیے مسلسل مشمولہ پروڈکٹس متعارف کروانے میں کوشاں رہتاہے۔ اس عزم کے ساتھ ایچ بی ایل نے مالی شمولیت اور کیپسٹی ڈویلپمنٹ کی سہولت کے لیے کیش فلو کی بنیاد پر مالیاتی حل کی جامع رینج تیار کی ہے۔ ایچ بی ایل پی او ایس فنانس اور بینک کی جانب سے لیے گئے دیگر اقدامات کی آگاہی،چھوٹے اور درمیانے کاروباری افرادکو مالیاتی حل فراہم کرنے کے لیے ایچ بی ایل نے کراچی ، لاہور اور اسلام آباد میں روڈ شوز کا اہتمام کیا جس میں مختلف شہروں کے 900 سے زائد چھوٹے اور درمیانے کاروباری افرادنے شرکت کی۔ ان تقریبات میں ایچ بی ایل پی او ایس فنانس کا مجموعی جائزہ پیش کیا گیا، جوکہ ایچ بی ایل کی پوائنٹ آف سیل مشینیں استعمال کرتے ہوئے چھوٹے اور درمیانے کاروباری افراد کے لیے خصوصی کیش فلو پر مبنی کام کے سرمائے کامالیاتی حل ہے ، اس میں جائیداد کا رہن یا منجمد اثاثوں پر چارج شامل نہیں ہے ۔ایچ بی ایل کی سینئر مینجمنٹ سے براہِ راست رابطہ کرتے ہوئے ایچ بی ایل کی چھوٹے اور درمیانے کاروباری افرادکے لیے پیش کی گئی اس پروڈکٹ سے زیادہ سے زیادہ فوائداُٹھائے جاسکتے ہیں۔

اس موقع پر ایچ بی ایلکو شرکاء کی جانب سے انتہائی مثبت رائے موصول ہوئی ۔

مزید : کامرس