غیر قانونی تعمیرات اور قبضہ گروپوں کیخلاف آپریشن ، فارم ہاؤس مسمار ، 164دکانیں سیل

غیر قانونی تعمیرات اور قبضہ گروپوں کیخلاف آپریشن ، فارم ہاؤس مسمار ، ...

لاہور(جنرل رپورٹر،اپنے نمائندے سے) ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے رائیونڈ کے موضع رکھ پاجی میں ایک ارب روپے کی 196کنال سرکاری واگزارکرا لی ، کارروائی کے دوران ایک فارم ہاؤس کو مسمار دوسرے کو سیل کر دیا ۔ کارروائی اے سی رائیونڈ شاہد محبوب نے کی۔ ہربنس پورہ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران 20کلو میٹر ایریا میں مختلف مقامات پرقائم غیر قانونی پختہ تجاوزات کو مسمار کر دیا ہے۔واگزار کروائی گئی 20کنال سرکاری زمین کی مالیت 200ملین روپے ہے ۔آپریشن کی نگرانی اے شالیمار عبدالرزاق ڈوگرنے کی۔ لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ٹاؤن پلاننگ ونگ کے عملے نے گزشتہ روز سمن آباد ٹاؤن انتظامیہ کے تعاون سے بند روڈ لاہور پر آپریشن کر کے فرنیچر مارکیٹ کی 164دکانیں سربمہر کردیں ۔ یہ دکانیں غیر قانونی تعمیر شدہ تھیں اور ان کے کمرشل نقشے منظور شدہ نہیں تھے۔مےئر بلدیہ عظمیٰ لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید کی ہدایت پر کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت‘‘ میونسپل آفیسر(ریگولیشن) زبیر احمد وٹوکی زیر نگرانی بلدیہ عظمیٰ کے انٹی انکروچمنٹ اسکواڈ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ دوران آپریشن راوی زون اسکواڈنے سرکلر روڈ، شاہدرہ چوک تا راوی پل سے تجاوزات کا سامان 1ٹرک میں لاد کر سٹور میں جمع کروا دیا جبکہ 5کھوکھے، 8شیڈز، 7تھڑے، مسمار کردئیے اور 7دکانیں سیل کر دی گئیں۔داتا گنج بخش زون اسکواڈنے موج دریا ، فیملی ہسپتال اور ٹرنر روڈ سے تجاوزات کا سامان 1ٹرک میں لاد کر سٹور میں جمع کروا دیا جبکہ 17بینرز و 25سٹریمرز اتار دئیے گئے۔سمن آباد زون اسکواڈ نے گلشن راوی ، کریم پارک سے تجاوزات کا سامان 1ٹرک میں لاد کر سٹور میں جمع کروا دیا۔واہگہ و شالامار زون اسکواڈ نے سلطان محمود روڈ، صلاح الدین روڈ سے تجاوزات کا سامان 1ٹرک میں لاد کر سٹور میں جمع کروا دیا ، ایک منی پٹرول پمپ مشین قبضہ میں لے لی، 2دکانیں سیل کر دی گئیں اور 03ایف آئی آرز درج کروائی گئیں۔

قبضہ گروپ

مزید : میٹروپولیٹن 1