سروس سٹیشنوں کے بعد گھروں میں پائپ کے ذریعے گاڑیاں دھونے پر پابندی

سروس سٹیشنوں کے بعد گھروں میں پائپ کے ذریعے گاڑیاں دھونے پر پابندی

لاہور (سٹی رپورٹر)محکمہ واسا نے پٹرول پمپوں سمیت سروس سٹیشنوں کے بعد گھروں میں بھی پائپ کے ذریعے گاڑیاں دھونے پر پابندی عائد کر دی ہے اور فیصلہ کیا ہے کہ مذکورہ پابندی کی خلاف ورزی کے مرتکب شہریوں کو تین ماہ قید یا دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا دی جا سکے گی۔ واسا نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی گاڑیاں ریمپوں پر پائپ لگا کر دھونے کی بجائے بالٹی کے پانی کے ذریعے دھوئیں۔ اگر کسی گھر سے پانی باہر آیا تو اس گھر کے مالک کو سزا دی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1