اوورسیز کمیشن نے سمندرپار مقیم پاکستانی کا پلاٹ قبضہ گروپ سے محفوظ بنا دیا

اوورسیز کمیشن نے سمندرپار مقیم پاکستانی کا پلاٹ قبضہ گروپ سے محفوظ بنا دیا

لاہور(اپنے نمائندے سے) اوورسیز پاکستانیز کمیشن (اوپی سی)پنجاب کی بروقت کارروائی سے سمندر پار مقیم پاکستانی خاتون کا 4 کروڑ 65 لاکھ روپے مالیت کا مکان قبضہ گروپ کی دسترس سے محفوظ ہو گیا ہے۔ وائس چیئرپرسن او پی سی وسیم اختر نے بتایا کہ ٹیکساس، امریکہ میں مقیم امبر مجتبیٰ نے شکایت درج کرائی کہ بعض افراد ان کے گھر والوں کو ہراساں کر کے برج اٹاری، ضلع شیخوپورہ میں واقع 4 کنال 13 مرلہ مکان پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔ یہ شکایت مزید کارروائی کیلئے شیخوپورہ پولیس کو ریفر کی گئی جس نے ملزم پارٹی کو بلا کر کسی بھی غیر قانونی حرکت سے اجتناب کی سخت وارننگ جاری کی۔اوور سیز پاکستانی خاتون امبر مجتبیٰ نے بر وقت مدد فراہم کرنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وائس چیئرپرسن او پی سی وسیم اختر کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1