ایل ڈی اے ون ونڈ و سیل پر لینڈ ریکارڈ اتھرٹی کا کاؤنٹر قائم

ایل ڈی اے ون ونڈ و سیل پر لینڈ ریکارڈ اتھرٹی کا کاؤنٹر قائم

لاہور(جنرل رپورٹر)شہریوں کو این او سی کے اجراء میں ہونے والی تاخیر ختم کرنے کے لئے ایل ڈی اے کے ون ونڈو سیل پر پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کا کاؤنٹر قائم کردیا گیا ہے جس کے ذریعے رجسٹریوں کی آن لائن تصدیق کرکے شہریوں کی درخواستوں پر کم سے کم وقت میں عمل درآمد کیا جا سکے گا اور انہیں درپیش مشکلات دور کی جا سکیں گی۔ ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے آمنہ عمران خان اور ڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی محمد اسلم راؤنے گزشتہ روز ایل ڈی اے آفس جوہر ٹاؤن میں پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے کاؤنٹر کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے آمنہ عمران خان نے بتایا کہ اس کاؤنٹر کے قیام سے ایل ڈی اے کو پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے ریونیو ڈیٹا تک رسائی حاصل ہو گئی ہے جس کے نتیجے میں شہریوں کی ملکیتی جائیدادوں کے ریکارڈ کی فوری تصدیق ممکن ہو سکے گی۔

اور اب اس کام کے لئے مہینوں کا وقت نہیں لگے گا ۔ شہریوں کو انتظار کی زحمت نہیں اٹھانا پڑے گی اور انہیں کم سے کم وقت میں این او سی جاری کیا جا سکے گا۔لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل محمد سلم راؤ نے بتایا کہ لاہور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے ساتھ اس طرح کے معاہدے پر پہلے ہی دستخط کئے جا چکے ہیں۔ایل ڈی اے کی طرف سے اس سروس کے حصول کے بعد محکمہ کو اپنی رہائشی سکیموں میں واقع پلاٹوں کے ملکیتی ریونیو ریکارڈ تک آن لائن رسائی حاصل ہوگئی ہے اور ان پلاٹوں کی رجسٹریوں کی تصدیق کم سے کم وقت میں ممکن ہو گئی ہے ۔

ایل ڈی اے

مزید : میٹروپولیٹن 1