نارروال سے ملنے والے ہرن اور سانبھڑ کو چڑیا گھر منتقل کر دیا گیا

نارروال سے ملنے والے ہرن اور سانبھڑ کو چڑیا گھر منتقل کر دیا گیا

لاہور(لیڈی رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل وائلڈلائف اینڈپارکس پنجاب ثنااللہ کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر گوجرانوالہ ریجن عبد الشکور منج کی سربراہی میں تشکیل دیئے گئے ویجیلنس اسکواڈ نے سیالکوٹ اور نارووال کے سرحدی علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے ایک پاڑہ ہرن اور ایک سانبھڑ ہرن قبضہ میں لے کر انہیں لاہور سفاری زو اور لاہور چڑیا گھر پہنچا دیا۔ قصور کے علاقے میں ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور ریجن سید ظفر الحسن کے فیلڈ سٹاف نے غیر قانونی شکاریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان سے ایک لاکھ 81 ہزار روپے محکمانہ معاوضہ وصول کر کے سرکاری خزانے میں جمع کروا دیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1