کرپٹ عناصر کا دنیا کے ہر کونے میں پیچھا کریں گے،ڈاکٹر خالد وڑائچ

کرپٹ عناصر کا دنیا کے ہر کونے میں پیچھا کریں گے،ڈاکٹر خالد وڑائچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( سٹی رپورٹر ) تحریک انصاف علماء و نگ پنجا ب کے سیکرٹر ی جنر ل ڈاکٹر خا لد رو ف وڑائچ نے کہا ہے کہ کرپٹ عناصر دنیا کے کسی گوشے میں چلے جائیں ان کاپیچھا کریں گے ،کرپٹ عناصر کا بلا امتیاز احتساب ہونا چاہئے۔قومی دولت کو لوٹنے والے کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں۔منی لانڈرنگ کرکے ہر سال اربوں روپے بیرون ملک منتقل کر لیے جاتے تھے اور کوئی پوچھنے والا نہیں تھا۔ انہوں نے کہاکہ کرپشن کی روک تھام اور منی لانڈرنگ کے خاتمے کے لیے سخت ترین میکانزم بنانے کی ضرورت ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے کرپٹ عناصر کے قلع قمع کی قوم کو یقین دھانی کروائی تھی۔اب وقت آگیاہے کہ چوروں،لٹیروں اور ٹیکس میں خرد بردکرنے والوں کامحاسبہ کیاجائے۔

جب تک ملک سے کرپشن کامکمل خاتمہ نہیں ہوجاتا ملک وقوم ترقی کے راستے پر گامزن نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے مزید کہاکہ ملک میں ہر سال ساڑھے چار ہزارارب روپے کی کرپشن جبکہ ایک ہزار ارب روپے کی منی لانڈرنگ ہورہی ہے جوکہ تشویش ناک امر ہے۔ماضی کے حکمرانوں کی جانب سے اگرکرپشن کی روک تھام کے لیے سنجیدگی کامظاہرہ کیاجاتا تو آج صورتحال مختلف ہوتی۔