کو آپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی بہاولپور ،پلاٹوں کی خریدوفروخت ،ٹیکس مد میں گھپلوں کا انکشاف

کو آپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی بہاولپور ،پلاٹوں کی خریدوفروخت ،ٹیکس مد میں گھپلوں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) گورنمنٹ ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں پلاٹوں کی خریدوفروخت میں ٹیکس کی مدمیں کروڑوں روپے کے گھپلے ہوئے ہیں، فائلرز اورنان فائلرز کے ٹیکس میں امتیازکے باعث سوسائٹی کے کارپردازان نے حکومتی خزانہ کوٹیکے لگانے شروع ظفکردیئے ایف بی آر نے گھپلوں کاکھوج لگاکرسوسائٹی کے اکاؤنٹ سے رقم منتقل کرالی گورنمنٹ ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی بہاولپورمیں پلاٹوں کی خریدوفروخت کے دوران ٹیکس(بقیہ نمبر52صفحہ7پر )

کی ادائیگی بذریعہ بینک چالان کی جاتی ہے جبکہ سوسائٹی کے کارپردازان نے ٹیکس کی ادائیگی اپنے ذمہ لے رکھی ہے اورلوگوں سے اس کی رقوم خودوصول کرلیتے ہیں حکومت کی طرف سے ٹیکس فائلرز کوٹیکس میں چھوٹ دی گئی ہے جبکہ نان فائلرز سے پوراٹیکس وصول کیاجاتاہے سوسائٹی کی طرف سے خریدوفروخت کرنیوالوں سے رقوم لے کرچالان فائلرز کے بھرکرکم فیس جمع کرائی جاتی رہی اوراس طرح کروڑوں کے گھپلے کرلیے گئے ایف بی آر نے علم ہونے پرساراریکارڈ قبضہ میں لے کرخردبرد کی گئی رقوم کاتعین کیا اورسوسائٹی کے اکاؤنٹ سے بقیہ رقوم نکلواکرحکومتی خزانہ میں جمع کرادی گئی ہیں۔ جبکہ رقم سوسائٹی کے چندعہدیدار باہم تقسیم کرکے کھاچکے ہیں اورجورقم ایف بی آر نے وصول کرلی ہے وہ سوسائٹی کی رقم ہے سوسائٹی کے ممبران کی طرف سے اس پرگہری تشویش کااظہارکیاہے اوروزیراعلی پنجاب سے مطالبہ کیاہے کہ سوسائٹی کے قیام سے اب تک کے ریکارڈ کاآڈٹ فرم سے مکمل آڈٹ کرایاجائے اورخردبرد کی گئی رقم سوسائٹی کے اکاؤنٹ میں واپس لائی جائے انہوں نے کہاکہ نیب کوبھی اس کانوٹس لیناچاہیے تاکہ عوامی سرمایہ کی لوٹ مارکرنیوالے گرفت میں آسکیں۔
گھپلے