ریلوے پریم یونین رہنما رؤف راشد دل کادورہ پڑنے سے جاں بحق ‘ آج 9 بجے جنازہ

ریلوے پریم یونین رہنما رؤف راشد دل کادورہ پڑنے سے جاں بحق ‘ آج 9 بجے جنازہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)ریلوے پریم یونین کے ڈویژنل چیئرمین ومزدوررہنمار ؤف راشدگزشتہ(بقیہ نمبر44صفحہ7پر )

روزدل کادورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگئے وہ دن12بجے کے قریب ڈویژنل سپرنٹننڈنٹ آفس کی ڈبلیوڈبلیوبرانچ میں موجودتھے کہ انہیں اچانک دل کادورہ پڑاجس پرساتھ موجودان کے ساتھیوں اورریلوے ملازمین نے فوری طورپرانہیں کارڈیالوجی ہسپتال پہنچایاتاہم وہ جانبرنہ ہوسکے۔مرحوم کی اچانک جدائی پرمزدوررہنماملک نذرحسین،راناسعید،ڈویژنل صدرپریم یونین واثق خان،ظفرخان لودھی،مزمل خان،راناعزیز،راناشریف،مالک سندھی،دیگرنے گہرے غم کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ رؤف راشدنے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کے لئے آوازبلندکی اورکبھی کسی دباؤکوخاطرمیں نہیں لائے ‘ان کی ریلوے مزدوروں کے لئے خدمات ہمیشہ یادرکھی جائیں گی۔مرحوم کی نمازجنازہ آج (جمعرات) صبح9بجے ریلوے گراؤندمیں اداکی جائے گی۔مرحوم نے سوگواران میں دوبیٹے،دوبیٹیاں اوربیوہ کوچھوڑاہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر