ہندو خاتون کا بیٹی سمیت قبول اسلام‘ اب دلی سکون محسوس ہو رہا ہے ‘ مریم بی بی اور عاصمہ کی بات چیت

ہندو خاتون کا بیٹی سمیت قبول اسلام‘ اب دلی سکون محسوس ہو رہا ہے ‘ مریم بی بی ...

رحیم یار خان(نمائندہ پاکستان)ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والی ماں، بیٹی نے اسلام قبول کرلیا۔ تفصیل کے مطابق چک نمبر 138(بقیہ نمبر45صفحہ7پر )

پی کی رہائشی مریا مائی اور ان کی بیٹی بی بی نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر اسلامیہ گروپ آف سکولز اینڈ مدارس کے چیئرمین، جامعہ اسلامیہ کے مہتمم ، ایم ایم اے کے صدر قاری ظفر اقبال شریف کے ہاتھ پر اسلام قبول کرلیا۔ نومسلم خاتون نے بتایا کہ اسلامی تہذیب و ثقافت اسلام میں عورت کے مقام ومرتبہ نے مجھے اسلام قبول کرنے کی راہ دکھائی۔ اسلام لانے کے بعد دلی سکون محسوس کررہے ہیں کیونکہ اسلام ہی عورت کی عزت وآبرو کا حقیقی محافظ ہے۔ قاری ظفراقبال شریف نے نومسلم خواتین کو اسلامی تعلیمات بارے آگاہی دی اور ان کا نیا اسلامی نام بالترتیب مریم بی بی اور عاصمہ بی بی رکھا۔ اس موقع پر حاجی منور شریف، حاجی محمد رفیق، محمد آصف رضا، شاہد جمیل، وقاص علی ودیگر علاقہ معززین موجود تھے۔

قبول اسلام

مزید : ملتان صفحہ آخر