کالے پتھر کی تیاری ‘ خرید وفروخت پر پابندی
ڈیرہ غازیخان (نمائندہ خصوصی).حکومت پنجاب نے صوبہ کی طرح ضلع ڈیرہ غازیخان کی حدود میں کالا پتھر کی تیاری ، خریدو فروخت اور نقل و حرکت پر دفعہ 144کے تحت پابندی عائد(بقیہ نمبر50صفحہ7پر )
کر دی ہے اسی طرح میڈیا کوریج اور سپورٹس سرگرمیوں کیلئے ڈرون کیمرے ، ریموٹ کنٹرول ماڈل ایئر کرافٹ ، ہیلی کیمز ، غباروں سمیت ہر قسم کے آلات کے استعمال پر بھی پابندی ہو گی . اسی طرح ہوٹلز ، ریستوران ، پارکس ، کیفے ، کلبز سمیت دیگر عوامی مقامات پر شیشہ حقہ کے استعمال پر بھی پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144نافذ کیاگیا جو 31جنوری 2019تک لاگو رہے گا .