شجاع آباد میں نئے جوڈیشل کمپلیکس کا افتتاح بار بینچ کے درمیان رابطہ ضرروی جسٹس مسعو دجہانگیر

شجاع آباد میں نئے جوڈیشل کمپلیکس کا افتتاح بار بینچ کے درمیان رابطہ ضرروی ...

شجاع آباد (نمائندہ خصوصی)سینئر جسٹس ہائی کورٹ ملتان بنچ محمد مسعود جہانگیر نے نئے جوڈیشل کمپلیکس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وکیل کا فیئر باقاعدگی سے تیار ہو کر عدالتوں میں پیش ہونا اسے دنوں میں ممتاز بنا دیتا ہے وکالت ایک مہارت اور ذہانت کا نام (بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

ہے کبھی مت سمجھیں کہ جج کو سارا قانون آتا ہے بار اور بنچ کے حسین امتزاج کے بغیر انصا ف کا حق ادا نہیں ہو سکتاچیف جسٹس کا فون آیا کہ میں نے شجاع آباد میں جوڈیشل کمپلیکس کا افتتاح کرنے آنا تھا مگر کسی مجبوری کی وجہ سے میں نہیں آسکتا آپ میری جگہ جا کر افتتاح کریں میرے لئے لمحہ فکریہ تھا کہ کہ الیکشن کا دور دورہ ہے اس دوران اس ماحول میں اس بار کے سامنے جانا شاید کہیں نا چاقی پیدا نہ ہو جائے مگر یہاں آ کر مجھے یگانگت اتحاد محبت کو دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی ہے اس خوبصورتی کو برقرار رکھیئے پتہ نہیں ملک میں کتنے مارشلا آئے اور کتنے ڈکٹیٹر آئے مگر وکلا ء کا واحد پیشہ ہے جہاں جمہوریت زندہ رہی ہے ہر سال وقت پر انتخابات ہونا عہدیداروں کا چناؤ کرنا یہی وجہ ہے کہ وکلا ء آج طاقتور ہیں وکلاء کا معاشرہ میں ایک مقام ہے معاشرہ کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی طاقت رکھتے ہیں آپ اپنے اتحاد اتفاق کو پروفیشنل کیلئے استعمال کیجئے غریب محکوم لوگوں کی داد رسی کا سبب بنئے جو اللہ کو پسند ہے انہوں نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ سیشن جج ملتان بہترین منصف اور عادل ہیں میرے دروازے شجاع آباد بار کیلئے کھلے ہیں بار کے مسائل کمی بیشی کو پورا کریں گے میں صدر بار جنرل سیکریٹری بار ممبران بار اور مہمانان کا شکر گزار ہوں جوڈیشل کمپلیکس آپ کو مبارک ہو جوڈیشل کمپلیکس آپ کی پراپرٹی ہے اسے سنبھال کر رکھیئے ڈسٹرکٹ سیشن جج چوہدری عبدالقیوم نے خطاب میں کہا کہ شجاع آباد ایک مثالی بار ہے جوڈیشل کمپلیکس آپ کو مبارک ہو بار روم کیلئے کوششیں جاری ہیں فنڈز کے آنے پر کام شروع کرا دیا جائے گا پوسٹ آفس کا بھی مسئلہ حل کریں گے بار کے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے اور بار جو تمام سہولیات فراہم کرنے میں اپناکردار ادا کرتے رہیں گے تقریب سے مہر وسیم ممتاز سابق صدر ڈسٹرکٹ بار نے نظم سنائی صدر بار راناطفیل نون اور جنرل سیکریٹری عدیل خان لنگاہ نے معزز مہمانان کا شکریہ ادا کیا تقریب میں صدر ہائی کورٹ بار خالد اشرف خان ، جنرل سیکریٹری ہائی کورٹ بار عثمان بھٹی، عارف کمال نون، عظیم الحق پیرزادہ، مرزا عزیز اکبر بیگ، افتخار ابراہیم قریشی، سجاد خان لنگاہ، ساجد خان لنگاہ، میمونہ بتول، فرزانہ لطیف، نوشین بلوچ، نوشین کنول، فاطمہ آصف چاون، میا ں احمد یار بودلہ، سمیت تمام وکلا موجود تھے سپیشل جج انٹی کرپشن میاں عبدالرحمن بودلہ، قیصر نذیر بٹ جج انٹی کرپشن، محمد اقبال جج انٹی کرپشن، چوہدری غلام مرتضیٰ ، یاسر عرفات سول جج، قاضی عبدالماجد، سمیت تمام ججز موجود تھے بعد ازاں مہما نوں کے اعزازمیں ظہرانہ دیا گیا آخر میں جسٹس محمد جہانگیر اور ڈسٹرکٹ سیشن جج اور ججوں نے وکلا کے ہمراہ عدالتوں کا بھی وزٹ کیا اس موقع پر سیکورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے تھے ‘جبکہ سینئر جج ہائیکورٹ ملتان بینچ چوہدری محمد مسعود جہانگیر نے لاء افسران کو اضافی جگہ کی فراہمی کے لئے دفاتر کا دورہ کیا ہے۔ اس ضمن میں تجاویز چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوائی جائیں گی۔ یاد رہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد انورار الحق کے دورہ ملتان پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل محمد رمضان خالد جوئیہ کی جانب سے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے دفاتر کا دورہ بھی کرایا گیا تھا۔

افتتاح

مزید : ملتان صفحہ آخر