لاہور ہائیکورٹ،تفتیشی کے تاخیر سے آنے پر نیب پراسیکیوٹر کی سرزنش

لاہور ہائیکورٹ،تفتیشی کے تاخیر سے آنے پر نیب پراسیکیوٹر کی سرزنش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے نیب کے تفتیشی افسر کا عدالت میں بروقت پیش نہ ہونے پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ڈی جی ہو ،چپڑاسی ،خواہ ڈرائیور سب(بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

لاڈلے بھرتی کر رکھے ہیں،جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ نے نیشنل ہائی وے کی اراضی میں بے ضابطیگوں کے معاملے پر سماعت کی، بنچ نے تفتیشی افسر کے تاخیر سے پیش ہونے پر نیب کے پراسیکیوٹر کی سرزنش کی، بنچ نے افسوس کا اظہار کیا اور ریمارکس دیئے عدالت میں بروقت پیش نہ ہونے کا معاملہ چیئرمین نیب کو بتایا جائے بنچ نے قراردیا کہ اگر یہ روش رکھنی ہے تومقدمات عدالتوں کومت بھیجیں، ٹھوکر نیاز بیگ بیٹھ کر خود ہی فیصلے کر لیں ،فاضل بنچ نے مزید کہا کہ عدالتوں کو اپنے پیچھے لگانے کی کوشش مت کریں ،ایسا نہیں ہونے دیں گے ۔
لاہور ہائیکورٹ