لودھراں میں گرینڈ آپریشن ‘ قبضہ مافیا غلط فہمیاں پیدا کر رہا ہے ‘ نذیر خان بلوچ

لودھراں میں گرینڈ آپریشن ‘ قبضہ مافیا غلط فہمیاں پیدا کر رہا ہے ‘ نذیر خان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گوگڑاں(نمائندہ پاکستان) ایم پی اے نذیر احمد خان بلوچ نے کہا کہ گرینڈ آپریشن بلا تفریق جاری رہے گا آپریشن میں عام طبقہ کو تنگ نہیں کیا جائے گا اس وقت تمام دوکانیں گرانے کی بجائے سیل کردی گئی ہیں اس پر کوئی اچھی عوامی مفاد میں پالیسی بنائی جائے گی حکومتی پراپرٹی پر غیر قانونی طور پر قبضہ جمانا بھی غلط ہے کسی صورت بھی گورنمنٹ کی جگہ پر کسی کو قبضہ نہیں کرنا چاہئے مگر اس ناجائز قبضہ کے آپریشن میں کسی صورت بھی کسی غریب آدمی جو مزدوری(بقیہ نمبر47صفحہ12پر )

کرکے بچوں کا پیٹ پال رہا اس طرح کی غریب عوام کو متاثر نہیں کیا جائے گا ڈپٹی کمشنر لودھراں راؤ امتیاز بہترین طریقہ سے محنت کرتے ہوئے بلاتفریق کام کرتے ہوئے نظر آتے ہیں ایم پی اے نذیر احمد خان بلوچ نے کہا کہ تحریک انصاف نے ہمیشہ غریب آدمی کی آواز کو بلند کیا ہے اس آپریشن کو چند مفاد پرست طبقہ جو غیر قانونی طریقے سے عرصہ دراز سے سرکاری جگہ پر قابض تھے اب قبضہ ختم ہونے پر حکومت پنجاب کے خلاف تحریک انصاف کے خلاف عوام کے دلوں میں غلط فہمیاں پیدا کرتے ہوئے ہمارے جماعت کے منشور کو غلط طریقے سے پیش کر رہے ہیں تحریک انصاف عام طبقہ غریب عوام کی جماعت تھی اور رہے گی۔
نذیر بلوچ