کرپشن الزام ‘ متعدد افسر ‘ اہلکار معطل ‘ محکمانہ انکوائری شروع ‘ سخت ایکشن کا امکان

کرپشن الزام ‘ متعدد افسر ‘ اہلکار معطل ‘ محکمانہ انکوائری شروع ‘ سخت ایکشن ...

میاں چنوں(نمائندہ خصوصی)کرپشن کے الزام میں ایکسیئن سمیت 5 واپڈا اہلکار معطل کر دئیے گئے ۔ تفصیل کے مطابق ایکسئین واپڈا میاں چنوں نصراللہ خان ،ایس ڈی او عمران ،میٹر ریڈررانا عمران ،عمیر ظفر،اور عاشق حسین پر الزام تھا کہ صارفین کو پہلے ناجائیز بجلی کے بل بھجے جاتے (بقیہ نمبر48صفحہ12پر )

تھے اور بعد میں ان کو ٹھیک کرنے کی مد میں ان سے لاکھوں روپے رشوت وصول کی جاتی رہی جس پر محکمہ کے اعلی افسران نے نوٹس لیتے ہوئے انہیں معطل کردیا ایس ای خانیوال کے مطابق الزام علیہان کے خلاف محکمانہ انکوائری شروع کردی ہے اور انکوائری کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔

کاروائی

مزید : ملتان صفحہ آخر