میاں چنوں‘ جیولر ملازم مارکیٹ سے 75 لاکھ کا سونا لیکر روپوش ‘ دکانداروں کو سکتہ

میاں چنوں‘ جیولر ملازم مارکیٹ سے 75 لاکھ کا سونا لیکر روپوش ‘ دکانداروں کو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میاں چنوں (نمائندہ خصوصی )سنار کی دوکان پر کام کرنے والا ملازم مارکیٹ سے تقریبا 75لاکھ کا سونا لے کر غائب ہوگیا ‘ مقدمہ درج تفصیل کے مطابق سلیم جیولرز کی دوکان پر کام کرنے والا ملازم عاشق حسین صرافہ بازار کی مختلف دوکانوں سے گاہکوں کو دکھانے کے بہانے تقریبا 1300گرام (بقیہ نمبر52صفحہ12پر )

سونا جس کی مالیت تقریبا 75لاکھ روپے بنتی ہے گاہکوں کو دکھانے کے بہانے لے کر گیا اور واپس نہ آیا سلیم جیولرز سے پتا چلا کہ وہ تو دوکان پر بھی نہ پہنچا جس پر تمام دوکانداروں کو تشویش ہوئی تو اس کے گھر 44پندرہ ایل سے پتا کیا تو وہ اپنے گھر پر موجود نہیں تھا جس پر اس کی تلاش شروع کردی گئی اور مقدمہ کے اندراج کے لئے تھانہ سٹی میں درخواست دے دی پولیس نے ملزم پر امانت میں خیانت کا مقدمہ درج کر کے اس کی تلاش شروع کردی ایس ایچ او تھانہ سٹی کے مطابق اس معاملہ کی انکوائری میں خود کررہا ہوں بہت جلد اصل حقائق سامنے لے آؤں گا ۔
سونا