مظفر گڑھ ‘ ٹرالر کی تلاشی ‘ 1 کروڑ 20 لاکھ مالیت کا سمگل شدہ ایلومونیم برآمد

مظفر گڑھ ‘ ٹرالر کی تلاشی ‘ 1 کروڑ 20 لاکھ مالیت کا سمگل شدہ ایلومونیم برآمد

ملتان (نیوز رپورٹر)کسٹم انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن ونگ نے ایک کروڑ سے زائد مالیت کاا یلیومینیم پکڑ لیا دبئی سے براسہ کوئٹہ منگوایا گیا ایلومینیم کی سلیبیں گوجرانوالہ بھجوائی جارہی تھی ٹرالر پر ایلومنیم کو پرانے لوہا کے درمیان میں چھپایا گیا گیا جس میں18ٹن ایلومونیم اور11ٹن آئرن سٹیل لوڈتھا کسٹم انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کی ٹیم نے مظفر گڑھ کے قریب ٹرالر کو روک کر تلاشی لی تو سمگل شدہ ایلومونیم (بقیہ نمبر53صفحہ12پر )

برآمد ہوا جس پر ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سمگل شدہ سامان اور گاڑی قبضہ میں لے لی جس کی مالیت ایک کروڑ20لاکھ روپے بنتی ہے ڈائریکٹر آئی اینڈ آئی خیال احمد نے کامیاب کارروائی پر ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

برآمد

مزید : ملتان صفحہ آخر