جامعہ زکریا میں سپورٹس کمپلیکس کا افتتاح ‘ ملتان کی مٹی میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ‘ وسیم اکرم

جامعہ زکریا میں سپورٹس کمپلیکس کا افتتاح ‘ ملتان کی مٹی میں بے پناہ ٹیلنٹ ...

ملتان(سٹاف رپورٹر)بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں سابق کپتان وسیم اکرم نے جامعہ زکریا میں سپورٹس کمپلیکس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ملتان کی مٹی میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔ ملتا ن سے(بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

تعلق رکھنے والے سابق عظیم بلے باز انضمام الحق کا دنیا کرکٹ میں بہت بڑا نا م ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جسمانی فٹنس کسی بھی پلئیر کے عمدہ کیرئیر کے لیے ضروری ہے ۔ کھیلوں میں حصہ لے کر طالب علم اپنی ذہنی و جسمانی صلاحیتوں کو نکھار سکتے ہیں۔ جامعہ زکریاکے سپورٹس کمپلیکس کا منصوبہ اس بات کی غمازی کر رہا ہے کہ جامعہ زکریا کے کھلاڑی ملکی و بین اقوامی سطحُ پر جامعہ اور ملک کا نام روشن کریں گے۔ جبکہ اس سے قبل وسیم اکرم نے سپورٹس کمپلیکس کا دورہ بھی کیا ۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود انصاری، پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب ، پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف خان،ڈاکٹرفرخ ارسلان صدیقی ،ترس محی الدین اور عابدہ خان،زین بلوچ و دیگر موجود تھے۔

وسیم اکرم

مزید : ملتان صفحہ آخر