نوجوان صلاحیتیں بروئے کار لا کر ملکی ترقی میں کردار ادا کریں،صدر مملکت

نوجوان صلاحیتیں بروئے کار لا کر ملکی ترقی میں کردار ادا کریں،صدر مملکت

حسن ابدال (آئی این پی) ابلاغ ایسی مہارت ہے جو علم میں اضافہ کرتی ہے، ماضی میں تعلیم ایک مشن کی حیثیت رکھتی تھی، حکومت تعلیم کے فروغ کیلئے کاوشیں کر رہی ہے، نوجوان اپنی (بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

بہترین صلاحیتوں کا استعمال کر کے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے کردار ادا کریں۔ان خیالات کااظہار صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بدھ کو کیڈٹ کالج حسن ابدال میں پاسنگ آؤٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔طلباء محنت کر کے معاشرے میں آگے بڑھیں،کیڈٹ کالج حسن ابدال میں سہولتیں دیکھ کر خوشی ہوئی، ماضی میں تعلیم ایک مشن کی حیثیت رکھتی تھی، حکومت تعلیم کے فروغ کیلئے کوششیں کررہی ہے، مجھے اور اس حکومت کو قوم سے بہت امیدیں ہیں، نوجوانوں کی محنت کے بغیر نیا پاکستان نہیں بن سکتا، نوجوان اپنی صلاحیتوں کا استعمال کر کے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے کردار ادا کریں، ایمان، اتحاد اور تنظیم قومی کامیابی کے اصول ہیں والدین بچوں کو صبر و تحمل اور افہام و تفہیم کیلئے کردار ادا کریں، اچھے معاشروں میں تعلیم و تربیت ہوتی ہے، معاشرے کی ترقی میں خواتین کا ایک اہم کردار ہوتا ہے۔

صدر مملکت

مزید : ملتان صفحہ آخر