ہائیکورٹ ‘ ممنوعہ بور کے آٹومیٹک اسلحہ لائسنس کی منسوخی کا اقدام پنجاب بھر میں غیر موثر قرار

ہائیکورٹ ‘ ممنوعہ بور کے آٹومیٹک اسلحہ لائسنس کی منسوخی کا اقدام پنجاب بھر ...

ملتان (خبر نگار خصوصی) ہائیکورٹ ملتان بینچ نے وفاقی حکومت کی جانب سے ممنوعہ بور کے آٹو میٹک اسلحہ لائسنسوں کی منسوخی کے اقدام کو (بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

پنجاب بھر میں غیر موئثر قرار دے دیا ہے۔ فاضل عدالت میں زکریا یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر افضل خان سمیت 14 شہریوں نے درخواست دائر کی تھی کہ انہوں نے وزارت داخلہ کی خصوصی اجازت سے زاتی حفاظت کے لئے ممنوعہ بور کے آٹو میٹک اسلحہ لائسنس حاصل کئے اور اس کی فیس بھی باقاعدگی سے ادا کی ہے تاہم وفاقی حکومت کی جانب سے 26 دسمبر 2017ء کو نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ممنوعہ بور کے تمام آٹو میٹک اسلحہ لائسنس منسوخ کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں تاہم مذکورہ اسلحہ لائسنسوں کی منسوخی کا اختیار صرف صوبائی اسمبلی کو ہی حاصل ہیں۔ فاضل عدالت میں درخواست گذاروں کی جانب سے ظفر اللہ خان خاکوانی ایڈووکیٹ نے دلائل دئیے کہ مذکورہ احکامات منسوخ کر کے اسلحہ لائسنس منسوخی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔

ممنوعہ بور

مزید : ملتان صفحہ آخر