تونسہ ،جعلی ملاوٹ شدہ کھاد فروخت کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع

تونسہ ،جعلی ملاوٹ شدہ کھاد فروخت کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع

ڈیرہ غازیخان (نمائندہ خصوصی).وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر تحصیل تونسہ شریف میں جعلی اور ملاوٹ شدہ کھادکا کاروبار او رگرانفروشی کرنے والوں کے(بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

خلاف کریک ڈاون شروع کر دیا گیاہے . اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت تونسہ ملک کلیم کوریہ نے تحصیل کے کوٹ موڑ ، ناڑی، اڈہ ریتڑہ اور دیگر کھاد مارکیٹ کا دورہ کیا انہوں نے ڈیلروں کے ریکارڈ چیک کرنے کے ساتھ مختلف کھادوں کے 11نمونے تجزیہ کیلئے لیبارٹری بھجوا دیئے . انہوں نے کہاکہ نمونے ناقص ثابت ہونے پر قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی. اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے کھاد ڈیلروں کو ہدایات کی کہ وہ سرکاری نرخوں پر کھاد کی فراہمی یقینی بنائیں . کھا دکی خریدو فروخت اور سٹاک کا باقاعدہ ریکارڈ مرتب کیا جائے نرخنامے نمایاں جگہوں پر آویزاں کیے جائیں .

دورہ

مزید : ملتان صفحہ آخر