بہاولپور ‘ بیوی کے قتل میں سزائے موت پانے والاملزم ہائیکورٹ میں اپیل پر بری

بہاولپور ‘ بیوی کے قتل میں سزائے موت پانے والاملزم ہائیکورٹ میں اپیل پر بری

بہاولپور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بیوی کے قتل میں سزائے موت پانے والے کوعدالت عالیہ بہاولپوربنچ نے بری کردیاچک تحصیلدار بہاولنگرکے رہائشی حاکم علی نے ناجائز تعلقات کے شبہ میں(بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

اپنی بیوی زبیدہ بی بی کوقتل کردیا تھاجس کامقدمہ تھانہ صدربہاولنگر میں درج ہوا اورسیشن جج بہاولنگر عبدالناصر نے حاکم علی کوسزائے موت دی تھی عدالت عالیہ بہاولپوربنچ کے فاضل جج صاحبان مسٹرجسٹس اسجد جاویدکھرال اورمسٹرجسٹس چوہدری عبدالعزیز نے حاکم علی کی سزائے موت کیخلاف اپیل کی سماعت کی اوراسے بری کرنے کاحکم دیا۔

بیوی کا قتل

مزید : ملتان صفحہ آخر