بیوی قتل ‘ جرم ثابت ‘ شوہر کو عمر قید ‘ 3 لاکھ معاوضہ ادا کرنیکا حکم

بیوی قتل ‘ جرم ثابت ‘ شوہر کو عمر قید ‘ 3 لاکھ معاوضہ ادا کرنیکا حکم

ملتان (خبر نگار خصوصی) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے بیوی کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور3 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے جبکہ عدم ادائیگی کی صورت میں ملزم کو مزید6 ماہ قید بھگتنا ہوگی۔ فاضل عدالت میں نذیر احمد نے 25 فروری2016 ء (بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

میں تھانہ بی زیڈ میں مقدمہ درج کروایا تھا کہ اس کے داماد ملزم عطاء المومن نے اسکی بیٹی بشریٰ بی بی کو معمولی جھگڑے کے بعد پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی ہے جسے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا تھا۔ بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسکی بیٹی دم توڑ گئی ہے جس پر ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گزشتہ روز عدالت نے سماعت کے بعد تمام گواہوں اور ثبوتوں کی روشنی میں ملزم عطاء المومن کو دفعہ302 کے تحت 25 سال قید اور لواحقین کو 3 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کی سزا کا حکم د یا ہے۔

حکم

مزید : ملتان صفحہ آخر