باجوڑ ،خار بازار میں انتظامیہ کا میڈیکل سٹورز پر چھاپہ

باجوڑ ،خار بازار میں انتظامیہ کا میڈیکل سٹورز پر چھاپہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


باجوڑ ( نمائندہ پاکستان)باجوڑ خار بازار میں تحصیلدار خان کا مختلف میڈیکل سٹوروں پر چھاپے ۔ڈپٹی کمشنر باجوڑ عثمان محسود کے خصوصی ہدایت پر تحصیلدار خار عجم خان کے ہمراہ ڈاکٹر اجمل خان ،لیویز آفیسر سہیل خان اور رحمت ربی نے ادویات چیک کئے ۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر باجوڑ کو مختلف شکایات ملی تھی کہ خار بازار میں جعلی اور زائد المیعادسمیت انڈین میڈیسن کی فروخت جاری ہے جس کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی جنہوں نے خار بازار میںِ مختلف دکانوں پر چھاپے مار کر زائد المیعاد اور انڈین میڈیسن کی چیکنگ کی میڈیکل سٹورز مالکان کے فارمیسی اور ٹریننگ سرٹیفکیٹس چیک کئے گئے اور باقاعدہ تصدیق کیلئے ایک رپورٹ مرتب کی اس موقع پر تحصیلدار خار عجم خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کو صحت کے بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے عوامی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اس موقع پر تاجر برادری خار بازار کے صدر خان بہادر ،چیمبر آف کامرس باجوڑ کے بانی حاجی لعلی شاہ اور عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہا۔