شبقدر ،کوچ او ر موٹر سائیکل میں تصادم ،1 بھائی جاں بحق دوسرا زخمی

شبقدر ،کوچ او ر موٹر سائیکل میں تصادم ،1 بھائی جاں بحق دوسرا زخمی

شبقدر (نمائندہ خصوصی )ضلع مہمند تحصیل حلیمزئی کے علاقہ شاتی کور میں کوچ اور موٹرسائیکل میں تصادم ، موٹر سائیکل سوار ایک بھائی جاں بحق دوسرا زخمی ، لیویز اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے ڈرائیورکو غلنئی حوالات میں بندکردیا ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قبائلی ضلع مہمند تحصیل حلیمزئی کے علاقہ شاتی کور کے مقام پر فلائنگ کوچ نجی سکول کی چھٹی کرانے کے بعد بچیوں کو گھروں کو لیجارہے تھے کہ مخالف سمت سے آنیوالا موٹرسائیکل ان سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار محمد ولد عبداللہ سکنہ یخ ڈھنڈ اتمانزئی موقع پر جاں بحق ہوا جبکہ ان کے ساتھ بیٹھے ہوئے دوسرا بھائی عاصم شدید زخمی ہوگیا جنہیں ابتدائی طورپر طبی امداد کیلئے ہیڈکوارٹرغلنئی ہسپتال کو منتقل کردیا گیا ۔ دریں اثناء مہمندلیویز فورسز کے اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے کوچ ڈرائیور حنان خان سکنہ کسئی کو گرفتارکرکے غلنئی جیل میں بندکردیا گیا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر