ضلع ناظم پشاور کا سکولز پر نسپلز ، ہیڈ ماسٹرز کا ڈسٹرکٹ ممبران سے عدم تعاون کا نوٹس

ضلع ناظم پشاور کا سکولز پر نسپلز ، ہیڈ ماسٹرز کا ڈسٹرکٹ ممبران سے عدم تعاون ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (سٹی رپورٹر) ضلع ناظم محمد عاصم خان نے محکمہ تعلیم میں پی ٹی سی فنڈ، اے ڈی پی فنڈکے اخراجات کی تفصیل اورسکول پرنسلز، ہیڈ ماسٹروایجوکیشن آفسران کی ڈسٹرکٹ ممبران سے عدم تعاون کا نوٹس لیتے ہوئے ایجوکیشن کمیٹی کے چیئرمین فضل اللہ، ممبرگل زادہ ، متعلقہ ٹاؤنز کے ایجوکیشن آفسر اور ڈسٹرکٹ آفیسرفنانس عالمزیب خان پر مشتمل کمیٹی بناکر تعلیم کی مد میں ریلیز ہونے والے فنڈز، ترقیاتی کام اور محکمے کی کارکردگی رپورٹ ممبران اور ضلع ناظم پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ اس ضمن میں ضلع ناظم محمد عاصم خان کی زیرصدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں کثیر تعداد ڈسٹرکٹ ممبران جن کے علاقوں میں سکولوں کے ترقیاتی کام اور دیگر مسائل درپیش تھی کو ضلع ناظم ناظم کے علم میں لایا گیا اور ڈی او میل اور فی میل موقع پر ممبران کے سکولوں کے حوالہ سے وضاحت کی جس پر ناظم محمد عاصم خان نے فنڈ ریلیز، ملبہ ہٹانے اور نئے سکولوں کی دو ہفتے کے اندراندر تعمیر اتی کام شروع کرنے کی ہدایت کی جبکہ دیگر فنڈ استعمال نہ ہونے، ترقیاتی کام اورایک سکول سے دوسرے کو فنڈ منتقلی کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی جو ضلع ناظم اور متعلقہ ڈسٹرکٹ ممبران کو رپورٹ پیش کرے گی۔ اس پرڈسٹرکٹ پلان آفسیر امیر خان نے اے جی آفس سے ترقیاتی فنڈ محکمے تعلیم کو دوسری قسط ریلیز کرنے کی یقین دہانی کرائی جبکہ ڈسٹرکٹ ممبران سیدان شاہ، فضل اللہ، فیاض خان، گل افضل، اظہرخان، عدنان ممریز، ابراہیم خان،رحمان افضل ، نسبت اللہ،گل زادہ، شمس الباری،خورشیدعالم نے محکمہ تعلیم میں ڈسٹرکٹ ممبران کے ترقیاتی کام کی تفصیل اور ہیڈماسٹر، اساتذہ اور پرنسپل کا قبلہ درست کرنے کے لئے ڈی او میل اور فی میل کو سکولوں کے اچانک دورے کرنے کا مطالبہ کیاہیں۔ اجلاس کے آخر ضلع ناظم نے تمام ممبران کی محکمہ تعلیم کے مسائل اور سکولوں کی حالت زار بہتر کرنے کے کوششوں کو سراہتے ہوئے سکولوں میں بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑنے کا اعلان کیاہے۔ اجلا س میں یونین کونسل خزانہ کے ڈسٹرکٹ ممبر اظہر خان نے پرائمری سکول کے بلڈنگ بنانے کے دو کنال اراضی دینے کا بھی اعلان کیاہیں اور ڈی او میل نے ان کو سٹامپ پیر، شناختی کارڈ کاپی اور اراضی کے فرد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر بنیادی تعلیم کی بہتر ی کے لئے تمام ڈسٹرکٹ ممبران اور ایجوکیشن آفسران کے باہمی رابطے مزید موثر کرنے کی ہدایات جاری کردی۔