احتساب کے نام پر سیاسی انتقال کا سلسلہ جاری ہے ، محمد نعیم خان

احتساب کے نام پر سیاسی انتقال کا سلسلہ جاری ہے ، محمد نعیم خان

تورڈھیر(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی صوابی کے ضلعی صدر سابق اُمیدوار قومی اسمبلی محمدنعیم خان نے کہا ہے کہ احتساب کے نعرہ پر سیاسی انتقام کاسلسلہ جاری ہے تاہم یہ ہمارے لئے کوئی انوکھی بات نہیں نہ ہم پہلی بار اسے سن رہے ہیں اس سے پہلے پرویزمشرف اورجنرل ضیاالحق کے مختلف ادوار میں بھی سیاسی جماعتوں کے لیڈرشپ کرپشن اوراحتساب کے نام پر اسی طرح انتقامی کاروائیوں کے شکار رہے ہیں وہ گزشتہ روزاپنی رہائش گاہ پر تحصیل لاہورپریس کلب کے نمائندہ وفد سے ملاقات میں گفتگوکررہے تھے انکا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری کو سیاسی انتقام کا نشانہ بناکراُن پر ہاتھ ڈالنے سے پہلے حکومت کو اچھی طرح سوچ سمجھ لینا چاہیے کہ آصف علی زرداری لاوارث نہیں وہ ایک ایسی ملک گیرپارٹی کے سربراہ ہیں جسکی اس ملک کیلئے بہت بڑی اورلازوال قربانیوں کی داستانیں آج بھی پتھرپر لکیرکی مانندنقش ہیں اورپاکستان پیپلز پارٹی کے لاکھوں جیالے ابھی زندہ ہیں جنکے جیتے جی ہمارے قائدکابال بھی کوئی مائی کالعل بھیگانہیں کرسکتا محمدنعیم خان کاکہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت اپنے سودنوں کے ایجنڈے میں مکمل طورپرناکام ہوچکی ان سو دنوں میں عوام جن معاشی اور معاشرتی عدم استحکام کی شکار ہوگئی اسکی مثال ملک کی تاریخ میں نہیں ملتی پاکستانی کرنسی کی ویلیوجس تیزی سے گرائی گئی اسکا خمیازہ آئندہ کئی عشروں تک قوم کو بھگتنا پڑے گا اورمہنگائی کا ایک بہت بڑاطوفان بھرپاہوگا جسکے نتیجہ میں لوگ اجتماعی خودکشیوں پر مجبور ہونگے عام لوگوں کی زندگیوں کامعیار دن بدن مزید گھٹتا جارہا ہے سودنوں کاپلان صرف پی پی پی نے ہی اپنے دورحکومت میں تکمیل تک پہنچاکر ثابت کیا تھا کہ مشرف نے ساری جماعتوں کے لیڈر شپ کے ناک میں گویادم رکھا تھا اورہماری حکومت نے ایک فوجی جرنیل سربراہ مملکت سے اُن کی وردی اُتار کر عملی ثبوت فراہم کیا جبکہ صرف نعروں سے وجودپانے والی پی ٹی آئی کی حکومت کے سودنوں میں عام شہریوں کوبیروزگاری،مہنگائی، صحت اورتعلیم کے درپیش بنیادی مسائل کے حل میں کوئی پیش رفت دکھائی نہیں دے رہی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر