صوبہ خیبر پختو نخوا میں کسان دوست زرعی پالیسی متعارف کردی ہے ، محب اللہ خان

صوبہ خیبر پختو نخوا میں کسان دوست زرعی پالیسی متعارف کردی ہے ، محب اللہ خان

پشاور( سٹاف رپورٹر) صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیرزراعت لائیوسٹاک محب اللہ خان نے کہا ہے کہ محکمہ زراعت نے سودنوں میں آئندہ پانچ سالوں کیلئے زرعی انقلاب برپاکرنے کاپلان تیارکیاہے ، حکومت کی سوروزہ پلان پرتنقیدکرنیوالوں کوسوروزہ پلان بارے کوئی علم نہیں ہے ، صوبہ خیبرپختونخوا میں زرعی انقلاب ہی لوگوں کامقدرہے، کسان دوست پالیسی کے ذریعے صوبہ کوایک خوشحال صوبہ بنائیں گے ، ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے دفترمیں مختلف علاقوں سے آئے ہوئے وفود سے باتیں کررہے تھے، اس موقع پر سوات کے سینئرصحافی غفورخان عادل بھی موجود تھے، انہوں نے کہا کہ ہم نے صوبہ خیبرپختونخوا میں زرعی انقلاب برپاکرنے کیلئے آئندہ پانچ سالوں کیلئے ایک ایساپلان تیارکیاہے۔ جس کے دوررس نتائج برآمد ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی لوگ ہیں اورعوام کی فلاح وبہبود کیلئے عملی اقدمات اٹھانااپنافرض سمجھتے ہیں انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین سودنوں کے حوالے تنقید کررہے ہیں۔ لیکن ہم ان پر واضح کردیناچاہتے ہیں کہ ان کو ذرا سوروزہ پلان پڑھناچاہئے۔ ویسے تنقید برائے تنقید سے کام نہیں چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے صوبہ خیبرپختونخوا میں زرعی انقلاب برپاکرنے کیلئے کسان دوست پالیسی مرتب کی ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر