سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کے داماد کی گرفتاری کیخلاف وفاق اور وزارت داخلہ کو جواب داخل کرانے کا حکم

سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کے داماد کی گرفتاری کیخلاف وفاق اور وزارت داخلہ ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چودھری کے داماد کی گرفتاری کے خلاف آئندہ سماعت تک وفاقی حکومت اور وزارت داخلہ کو جواب داخل کرانے کا حکم دے دیاہے،گزشہ روز عدالت میں نیب کی جانب سے جواب جمع کرا دیا گیا، جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سابق چیف جسٹس کی بیٹی افرا مرتضیٰ کی درخواست پر سماعت کی جس میں درخواست گزار نے اپنے شوہر مرتضی امجد کی دبئی میں گرفتاری کو چیلنج کررکھا ہے، وکیل نے بتایا کہ نیب مرتضیٰ امجد کے خلاف ایڈن ہاؤسنگ سکینڈل میں چھان بین کر رہا ہے ، نیب نے احتساب عدالت میں غلط بیانی سے مرتضیٰ امجد کو اشتہاری کرایا، وکیل نے نشاندہی کی کہ مرتضیٰ امجد کو دبئی میں غیر قانونی طور پر گرفتار کیا گیا ہے، اس کی گرفتاری حقائق کو مسخ کرکے عمل لائی ہے،اس لئے یہ گرفتاری بلاجواز اور غیر قانونی ہے، وکیل نے استدعا کی کہ مرتضیٰ امجد کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دے کر اس کی رہائی کا حکم دیا جائے ،نیب کی جانب سے عدالت میں جواب داخل کرادیاگیاہے۔اس کیس کی مزید سماعت 17 جنوری کوہوگی ۔

افتخار چودھری داماد

مزید : پشاورصفحہ آخر