تمام نظام ہائے زندگی میں عدل کو بنیادی حیثیت حاصل ہے، امیرعبدالقدیراعوان

تمام نظام ہائے زندگی میں عدل کو بنیادی حیثیت حاصل ہے، امیرعبدالقدیراعوان

پشاور (سٹی رپورٹر)اگر انسان کا عقیدہ درست ہو تو عبادات بھی ٹھیک ہو تی ہے اور جب عبادات ٹھیک ہوں تو معاملات بھی ٹھیک ہوں گے اور انسان حقوق و فرائض کا بھی کا خیال رکھے گا۔ہم اپنے حقوق لینے کی بات تو کرتے ہیں مگر یہ بھول جاتے ہیں کہ ہمارے ذمہ فرائض بھی ہیں۔جب معاشرے میں ہر کوئی اپنے اپنے حقوق و فرائض کا پوری طرح خیال رکھے گا تو وہ معاشرہ ترقی کی جانب گامزن ہوگا۔کسی بھی معاشرے کی بقا عدل و انصاف پر ہے۔ان خیالات کا اظہار سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان امیر عبدالقدیر اعوان نے صحا فیوں سے با ت کر تے ہو ئے کہا کہ تمام نظام ہائے زندگی میں چاہے تعلیمی نظام ہویامعاشی یا پھر سیاسی نظام ہو سب میں عدل کو بنیادی حیثیت حاصل ہے۔عدل ہوگا تو تعلیمی نظام بھی درست ہوگا،عدل ہوگا تو معیشت بھی مضبوط ہوگی۔انہوں نے کہاکہ خبر ہمیشہ ایک ہی سچ ہوتی ہے،دو خبریں سچی نہیں ہوتیں۔میڈیا ریاست کا ایک اہم ستون ہے اور موجودہ دور میں جدید ٹیکنالوجی کے پیشِ نظر معاشرے کے افراد میڈیا کو معلومات اخذکرنے کا اہم ذریعہ سمجھتے ہیں اور ایسا ہے بھی،میڈیا کے ذریعے ہمیں قومی اور بین الاقوامی سطح پر بہت ساری معلومات ملتی ہیں۔میں یہاں ایک بات کہنا چاہوں گا کہ جہاں ہمارا میڈیا معاشرے میں پائے جانے والے منفی اثرات کو دکھاتا ہے اور اس کی ضرورت بھی ہے کہ معاشرے کے اندر جو منفی کارروائیاں ہوتی ہیں میڈیا ان کو سامنے لائے مگر اس کے ساتھ ساتھ میڈیا کو چاہیے کہ معاشرے میں ہونے والی اچھائیوں کو بھی دکھائے تاکہ عوام کو معاشرے میں ہونے والے اچھے اقدامات سے بھی آگاہی ہو۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کے بگڑنے اورسنورنے میں میڈیا کا بڑا اہم کردار ہے اس لیے میڈیا کی ترجیحات میں ایسی خبریں اور پروگرامز بھی ہونے چاہئیں جن کو دیکھ کر ہمارے معاشرے کی نوجوان نسل کی اچھے انداز میں کردار سازی ہوسکے

مزید : پشاورصفحہ آخر