ایوان کارکنان میں طلبا و طالبات کے مابین ملی نغموں کا انعامی مقابلہ
لاہور (جنرل رپورٹر) نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان ،شاہراہ قائداعظمؒ لاہور میں جاری تقریبات یوم قائداعظمؒ کے دوران سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبا و طالبات کے مابین ملی نغموں کا انعامی مقابلہ منعقد ہوا۔ اس مقابلہ میں طلبا وطالبات کی بڑی تعداد نے حصہ لیا ۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک ، نعت رسول مقبولؐ اور قومی ترانہ سے ہوا۔ مقابلہ کے منصفین کے فرائض نعیم احمد، عمران نقوی اور معاذ جانباز نے انجام دیے۔ منصفین کے مرتب کردہ نتائج کے مطابق پرائمری سیکشن کی طالبات میں ہونیوالے مقابلہ میں سیدہ ہادیہ ہاشمی نے اول‘ ماہ نور عباس نے دوئم اور معصومہ نصر نے سوئم پوزیشن حاصل کی جبکہ سیدہ فالیجہ گیلانی کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔
پرائمری سیکشن کے طلبا کے مابین ہونیوالے مقابلہ میں عون حسن نے اول‘ سانول شوکت نے دوئم اور نور محمد خان عباسی نے سوئم پوزیشن حاصل کی ۔