سانحہ شہدائے بلامبٹ کی نویں برسی عقیدت و احترام کیساتھ منائی گئی

سانحہ شہدائے بلامبٹ کی نویں برسی عقیدت و احترام کیساتھ منائی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تیمرگرہ (بیورورپورٹ) سانحہ شہدائے بلامبٹ کی نویں برسی عقیدت و احترام کیساتھ منائی گئی۔یادگارشھداء پر پولیس کی چاق وچوبند دستے نے سلامی دی پھولوں کی گلدستے رکھے گئے اورشہداء کے ورثاء سے کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے بلامبٹ چوک تک امن واک کیا گیا ۔تفصیلات کیمطابق پولیس لائن بلامبٹ تیمرگرہ کے جامع مسجدمیں18 دسمبر سال 2009 نماز جمعہ کی دوران خود کش دھماکہ ہوا تھا جسمیں15 افراد شہید جبکہ 27افراد زخمی ہوئے تھے اس سلسلے میں جائے شہادت یادگار شھداء پولیس لائن بلامبٹ میں شکیل شھید ڈویلپمنٹ ارگنائزیشن کے زیر اہتمام ایک تقریب منعقد ہوئی جسمیں ڈی پی او ایس ایس پی لوئر دیرعارف شہباز وزیر ڈسٹرکٹ ناظم حاجی محمد رسول خان تحصیل ناظمین ریاض محمد ایڈوکیٹ،عمران الدین ایڈوکیٹ شکیل شہید ڈویلپمنٹ ارگنائزیشن کے پیر امتیاز احمد،جھان بھادر ایڈوکیٹ ڈسٹرکٹ کونسلر عالمزیب ایڈوکیٹ،سماجی شخصیت اکبر خان لالا، اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ طارق حسین وبشمول سول سوسائٹی بلدیاتی نماءئدہ گانو ہر مکتبہ فکر کے لوگ کثیر تعداد میں موجود تھے اس موقع پر پولیس کی چاق وچوبند دستے نے یادگار شہداء پر سلامی دی پھولوں کی گلدستے رکھے گئے اور شھدا کی درجات بلندی کیلئے دعا کیگئی بعد ازاں بلامبٹ چوک تک یوم شھدا امن واک کا بھی اہتمام کیا گیا جبکہ اس موقع پر مقررین نے شھداء کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ امن کی بحالی میں سیکورٹی فورسز کیساتھ عام شہریوں نے بھی بے پناہ قربانیاں دی ہے جس کی بدولت آج پوے ملک میں امن وسکون کی فضاء قائم ہے اور ملک وقوم ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں رایگاں نہیں جایگی اورتاریخ میں ان کے نام سنہرے الفاظ میں لکھے جاینگے۔