طلباء غیرنصابی سرگرمیوں پر بھی توجہ مرکوزر کھیں ، ابراہیم خان

طلباء غیرنصابی سرگرمیوں پر بھی توجہ مرکوزر کھیں ، ابراہیم خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ(بیو رو رپورٹ) ڈائریکٹر ایجوکیشن خیبر پختونخوا ابراہم خان نے کہا ہے کہ اساتذہ کو بچے کے نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں پر بھی حصوصی توجہ دینا چاہئے ، سرکاری سکولوں کو کھیل کے میدان کی فراہمی سمیت سالانہ سپورٹس فیسٹول کے انعقاد کیلئے خصوصی فنڈز جاری کئے جائینگے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ شہید عمر حیات ہائی سیکنڈری سکول میں سالانہ سپورٹس فیسٹول کے حوالے سے منعقد ہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا ،اس موقع پر ایم پی اے فضل شکور خان ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سراج محمد،ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر ظہور احمد ،اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ساجد اللہ خان ،پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول گڑھی حمید گل محمد شعیب خان اوراے ڈی او سپورٹس تحسین اللہ خان،حمید اللہ جان اور وائس پرنسپل گورنمنٹ ہائی شہید عمر حیات محمد آیازخان سمیت مختلف ہائی سکولوں کے پرنسپل سمیت کھیلوں میں حصہ لینے والے طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر ضلعی سطح پر کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد میں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء کو ٹرافیاں دی گئی جن میں حسن قراء ت ،نعت حوانی ،تقریری ،سائنسی نمائش ،اور مضمون نویسی کے مقابلوں میں گورنمنٹ ہائی سکول گڑھی حمید گل میاں نے ضلع بھر میں پہلی،منظرکشی کے مقابلے میں گورنمنٹ ہائی سکول کلاڈھیر نے پہلی،ملی نغمہ اور قومی ترانے میں گورنمنٹ ہائی سکول زاہد آباد نے پہلی جبکہ کوئز کمپیٹیشن میں گورنمنٹ ہائی سکول گڑھی حمید گل میاں نے پہلی جبکہ گورنمنٹ ہائی سکول رضوان شہید نے ضلع بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی ، اس موقع تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر ایجوکیشن کا کہنا تھا کہ جس ملک کے کھیل کھود کے میدان آباد رہتے ہیں اس ملک کے ہسپتال ویران بن جاتے ہیں اس لئے سکول میں سپورٹس فیسٹول کے انعقاد کا بنیادی مقصد توانا معاشرے کے قیام کے ساتھ ساتھ نئے نسل کو معاشرے کے برائیوں سے دور لے جانااور ان میں مقابلوں کے رجحان پیدا کرنا ہے اس لئے اساتذہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ طلباء کے غیر نصابی سرگرمیوں پر بھی خصوصی توجہ مرکوز کرے ۔ اس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں کوکھیلوں کے میدان کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اس لئے تمام سرکاری ہائی سکولوں کو بہت جلد سالانہ سپورٹس فیسٹول کے انعقاد کے لئے حصوصی فنڈز جاری کئے جائینگے تاکہ اساتذہ آسانی کے ساتھ کھیلوں کے انعقاد کو ممکن بنا سکے۔