معروف آٹاڈیلرمحمدطارق ٹریفک حادثہ میں جاں بحق

معروف آٹاڈیلرمحمدطارق ٹریفک حادثہ میں جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ)معروف آٹاڈیلرمحمدطارق ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدود میں ڈیال روڈ پر معروف آٹاڈیلر محمدطارق ولد الٰہی بخش سکنہ نیوخیرآبادکالونی گھر کا سوداسلف لے کرگھر واپس سائیکل پر آرہے تھے کہ تیزرفتارچنگ چی کی ٹکر سے شدید زخمی ہوگئے جن کو اسلام آباد پمزہسپتال داخل کرایاگیالیکن وہ جانبر نہ ہوسکے اورخالق حقیقی سے جاملے ۔محمدطارق کی نمازجنازہ کوٹلی امام حسین میں اداکی گئی جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔کینٹ پولیس نے متوفی محمدطارق کے بھتیجے محمدزبیر کی رپورٹ پراس واقعے کا مقدمہ چنگ چی ڈرائیور فاروق سکنہ بستی میکن کے خلاف درج کرادیاہے۔