پشاو ر ،بلڈ ٹرانسفیوژن ریگولیشن کے تحت ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل
پشاور( سٹا ف رپورٹر)حکومت خیبر پختونخوا نے خیبر پختونخوا بلڈ ٹرانسفیوژن سیفٹی ریگولیشن 2017کے تحت درجہ ذیل اراکین پر مشتمل ایک ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دی ہے جسکے چیئرمین ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ ہونگے جبکہ کمیٹی کے اراکین میں چیف ایچ ایس آر یو ، ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ کے نمائندے ، سینئر ہیماٹالوجسٹ ڈاکٹر محمد کلیم انچارج پیتھالوجی ڈیپارٹمنٹ اے ٹی ایچ /ایچ او ڈی پیتھالوجی ڈیپارٹمنٹ ایل آر ایچ ڈاکٹر تاج علی ، این جی اوز کے نمائندے، خون عطیہ کرنے والی تنظیموں ، چیئر مین فرنٹیئر فاؤ نڈیشن صاحبزادہ محمد حلیم (ممبر بی ٹی اے بورڈ)انچارج فاطمید فاؤنڈیشن پشاور کرنل (ریٹائرڈ) افضل حسن شامل ہیں جبکہ سی ای او بی ٹی اے کمیٹی کے سیکرٹری کے طور پر فرائض انجام دیں گے۔ یہ کمیٹی خون کی منتقلی کے معیار ، کوالٹی ایشورنس اور ہیموویجلنس سے متعلق اتھارٹی کو مشارت فراہم کرے گے۔