علی اکبر ، سید اور تنویر حسین کا مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان

علی اکبر ، سید اور تنویر حسین کا مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان

لاہور (جنرل رپورٹر) آل پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ فیصل آباد ڈویژن کے صدر علی اکبر ، سید اور تنویر حسین سینئر نائب صدر فیصل آباد نے ڈاکٹر فرخ چیمہ کے ہمراہ پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات کامل علی آغا سے مسلم لیگ ہاؤس میں ملاقات کی اور چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا ۔

اس موقع پر کامل علی آغا نے نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کے دروازے تمام ساتھیوں کیلئے ہر وقت کھلے ہوئے کارکن ہماری پارٹی کا اثاثہ ہیں۔

ہم تمام نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کو خوش آمدید کہیں گے اور انہیں پارٹی میں عزت و احترام فراہم کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ نئے شامل ہونے والے کارکنوں سے مسلم لیگ مزید مستحکم ،فعال اور مضبوط ہوگی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4