انجمن رفاع عام ہسپتال کے زیر اہتمام ہڈی جوڑ کے فری کیمپ

انجمن رفاع عام ہسپتال کے زیر اہتمام ہڈی جوڑ کے فری کیمپ

لاہور (پ ر) انجمن رفاع عام ہسپتال کے زیر اہتمام ہڈی جوڑ کے فری کیمپ کا انعقاد کیا گیا،اس کیمپ میں کثیر تعداد میں مریضوں نے شرکت کی،ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے مریضوں کے چیک اپ کے علاوہ شوگر ٹیسٹ،یورک ایسڈاور بی ایم ڈی ٹیسٹ فری کیے گئے جبکہ دیگر ٹیسٹوں پر خصوصی رعایت دی ، معروف سرجن ڈاکٹر عارف نے مریضوں کے چیک اپ کے علاوہ ان کو فری ادویات بھی دی۔ ،رفاع عام ہسپتال کے جنرل سیکرٹری جمشید بٹ نے کہا کہ ہمارا مقصد لوگوں کو فری علاج مہیا کرنا ہے۔

جس کے لیے ہم ہر وقت تیار ہیں ،رفاعا م ہسپتال کے پیٹرن انچیف خالد ایچ صوفی نے کہا کہ ہمارا ادارہ گزشتہ 70 سالوں سے لوگوں کی خدمت کے لیے کوشاں ہے ،جس کے تحت لوگوں کو فری علاج کے علاوہ ایجوکیشن ،ووکیشنل ٹریننگ اور ہیلتھ کے حوالے سے بھی مدد کر رہے ہیں کیمپ کے دوران آنے والے مریضوں کے لیے چائے ،بسکٹ کے ساتھ کھانے کا بھی انتظام کیا گیا تھا

مزید : میٹروپولیٹن 4