نجی سکولوں میں پو لیس گردی کی مخالفت کی جائیگی، اخترنواز

نجی سکولوں میں پو لیس گردی کی مخالفت کی جائیگی، اخترنواز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ(بیورورپورٹ) پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن (پین )کے صدر اختر نواز نے کہا ہے کہ نجی سکولز میں پولیس گردی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کریں گے نوشہرہ پولیس نجی سکول کے مالکان کو بلاوجہ پریشان اور تنگ کررہی ہے نوشہرہ پولیس این جی اوز کے ایجنڈے کو پروان چڑھانے میں مصروف ہیں نوشہرہ میں آئے روز چوری، ڈکیتی ، رہزنی ، موٹرکارز اور موٹرسائیکلز کے چوریوں کے پے درپے واردات رونماہورہے ہیں لیکن نوشہرہ پولیس ٹھس سے مس ہونے کی بجائے نجی تعلیمی اداروں کے خلاف برسر پیکار ہے نوشہرہ پولیس بلاجواز اپنے نمبر بڑھانے کیلئے پرائیویٹ سکولز مالکان کے خلاف کاروائیوں میں مصروف عمل ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے پرائیویٹ سکولز مالکان کے ایک ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پولیس اپنی کارستانیوں کے بے نقاب ہونے پر نجی شعبہ تعلیم کی توہین پر اتر آئی ہے جو ہم کسی صورت برداشت نہیں کریں گے نجی تعلیمی اداروں کو سیکورٹی مہیا کرنا حکومت اور پولیس کا کام ہے لیکن اس کے باوجود ہم نے حفاظت کیلئے سکولوں کے لئے سیکورٹی گارڈز رکھے ہیں اگر اسی طرح پولیس تعلیمی اداروں پر مقدمات درج کرتی تو ایسے حالات میں تعلیمی ادارے تباہ ہوجائیں گے اور بچوں کی پڑھائی بھی متاثر ہوجائے گی۔