حکومتی وزراء کام کاج چھوڑ کر اپوزیشن کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں،اشرف بھٹی
لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکومتی وزراء سب کام کاج چھوڑ کر اپوزیشن کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں جن وزراء کو عوام کو ریلیف دینے کے کام کرنے چاہئے تھے وہ دن رات نیب کے ترجمان بن کر اپوزیشن کو ڈرانے اور دھمکانے میں لگے ہوئے ہیں ان کا اگر بس چلے تو یہ اپوزیشن کا گلا ہی گھونٹ دیں لیکن تمام تر منفی ہھکنڈوں کے باوجود حکومت نہ تو اپوزیشن کو دبا سکی ہے اور نہ دبا سکے گی ۔وہ اپنے آفس میں بے نظیر بھٹو شہید کی برسی کی شرکت میں لاڑکانہ روانگی کی تیاریوں کے سلسلے میں بلائے گئے اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔
محمد اشرف بھٹی کا کہنا تھا کہ جن وزراء کو ان کی ناقص کارکردگی کی بناء پر وزیراعظم کو انہیں گھر بھیجنا چاہئے تھا انہی وزراء کو وزہ کلین چٹ دے رہے ہیں وزیراعظم نے سو دنوں میں کوئی سو یو ٹر ن لئے ہوں گے اور اتنا تو حکومت نے عوام کو ریلیف نہیں دیا ہے جتنی ان کو تکلیفیوں میں مبتلا کیا ہے حکومت کے اسی روئیے کی وجہ سے آج پی ٹی آئی کے ورکرز بھی ان سے نجات کی دعائیں مانگ رہے ہیں پی ٹی آئی کی حکومت عوام پر ایک عذاب جیسی شکل اختیار کر چکی ہے پی ٹی آئی کی عوام دشمنی کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔