رستم میں بجلی چوروں کیخلاف کارروائی ،درجنوں گرفتار
رستم(تحصیل رپورٹر) بخشالی پیسکو سب ڈویژن نے بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران درجنوں بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے ان کے گھروں سے ناجائز طریقے سے بجلی چوری کے کنڈے بر آمد کر لئے۔ ایکسین مردان 2 ڈویژن انعام اللہ جان کی ہدایت پر ضلع بھر میں بجلی چوروں اور بقایاجات والے صافین کے خلاف کریک ڈاؤن کے سلسلے میں بخشالی پیسکو سب ڈویژن کے ایس ڈی او حیدر علی نے دیگر اہلکاروں کے ہمراہ مضافاتی علاقوں جمڈھیر، شکر تنگی، خان شیر کلے، پیتی کلے اور پودینکہ کلے میں بجلی چوروں کے مہم کے دوران درجنوں افراد کے ڈائریکٹ کنڈے اُتار کر ان کے خلاف مراسلے مختلف تھانہ جات کو ارسال کر دئیے۔ اس دوران ریکوری مہم کے دوران درجنوں افراد سے ریکوری بھی کر لی گئی۔ ایس ڈی او حیدر علی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ملک کو کرپشن اور بجلی چوروں سے پاک کرنے کے لئے واپڈا حکام کے ساتھ رابطہ بحال کرکے بجلی چوروں کی نشاندہی کریں۔