بھارتی جارحیت کے خلاف منہ توڑ جواب دیا جا ئے گا،فرحانہ مقصود

بھارتی جارحیت کے خلاف منہ توڑ جواب دیا جا ئے گا،فرحانہ مقصود
 بھارتی جارحیت کے خلاف منہ توڑ جواب دیا جا ئے گا،فرحانہ مقصود

  


لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکارہ فرحانہ مقصود نے کہا ہے کہ بھارت جنگ کی دھمکیاں دے رہا ہے اگر اس نے جارحیت کی حماقت کی تو پوری قوم اتحاد سے اس کا جواب دے گی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف فنکار متحد ہیں پاکستانی فوج کے ساتھ مل کر دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جا ئے گا۔انہوں نے کہا کہ بھارت سمیت کسی ملک کو اس بات کی اجازت نہیں دی جاسکتی کہ و ہ پاکستان کے خلاف جار حیت کر ے ہمیں اپنی پاک افواج پرمکمل اعتماد ہے وہ بھار ت نہ صرف منہ توڑ جواب دیگی بلکہ بھارت کو نشانہ عبر ت بنانے کی بھی صلاحیت بھی رکھتی ہے اور بھارتی جارحیت کے خلاف شوبز فنکار بھی پاک افواج کے ساتھ ہیں ۔فرحانہ مقصودنے کہا کہ بھارت صرف دھمکیاں ہی دے سکتا ہے اسے پاکستان کی طاقت کا اندازہ ہے۔

مزید : کلچر