بولڈ سین پکچرائز کرواتے ہچکچاہٹ محسوس نہیں کروں گی،معراج خان

بولڈ سین پکچرائز کرواتے ہچکچاہٹ محسوس نہیں کروں گی،معراج خان
 بولڈ سین پکچرائز کرواتے ہچکچاہٹ محسوس نہیں کروں گی،معراج خان

  


لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل معراج خان نے کہاہے کہ لوگ بولڈ ہونے کو برا کیوں سمجھتے ہیں، اس کی مجھے آج تک سمجھ نہیںآسکی۔معراج خان نے کہا کہ انسان اپنی زندگی میں جس طرح ہوتا ہے اگر اس کو ٹی وی یا فلم سکرین پر دکھایا جائے تو ہر طرف بے حیائی کا شور مچ جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں بولڈ سین پکچرائز کرواتے ہوئے کبھی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کروں گی انہوں نے کہا کہ میں حقیقت پسند ہوں اور حقیقت کو جھٹلایا نہیں جا سکتا مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ لوگ میرے بارے میں کیاسوچتے ہیں لیکن میں تو صرف فن کی طالبہ ہوں۔ہماری عوام سیدھی سادھی ہیں ان کو فحاشی اور گلیمر میں فرق معلوم نہیں ہے۔

مزید : کلچر