لاہور گیریژن پولو کلب کے زیراہتمام مقابلے جاری

لاہور گیریژن پولو کلب کے زیراہتمام مقابلے جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سپورٹس رپورٹر)لاہور گیریژن پولو کلب کے زیراہتمام گیریژن پولو کپ 2018 ء سپانسرڈبائی زمین ڈاٹ کام کے دوسرے دن فوٹریس سٹیڈیم لاہور میں دو میچز کھیلے گئے، پہلے میچ میں پی بی جی /ری ماؤنٹس نے نیوایج /ڈائمنڈ پینٹس کو 8-6 سے جبکہ دوسرے میچ میں چار چکروں کے اختتام پر فاطمہ گروپ کی ٹیم کو بی بی جے کی ٹیم پر 3 کے مقابلے 10 گول کی برتری حاصل ہے۔ باقی چار چکر جمعہ کو دوپہر تین بجے کھیلے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور گریژن پولو کلب لاہور کینٹ میں پولو کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں۔

اس موقع پر لاہور گیریژن پولو کلب کے سیکرٹری کرنل (ر) شعیب آفتاب،ممبرز اور ان کی فیملیز کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

پہلا میچ پی بی جی /ری ماؤنٹس اورنیو ایج /ڈائمنڈ پینٹس کے درمیان کھیلا گیاجو پی بی جی / ری ماؤنٹس نے 8-6 سے جیتا۔پی بی جی /ری ماؤنٹس کی طرف نکلوس ماریا رؤیز نے چھ ، ثاقب رائیڈر نے دو گول سکور کیے جبکہ نیوایج /ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیم میں حسام علی حیدر اور تیمور علی ملک نے تین تین گول سکور کیے۔دوسرے میچ میں فاطمہ گروپ آٹھ چکروں کے میچ کے پہلے چار چکروں میں بی بی جے کے خلاف 10-3 کی برتری لیے ہوئے ہے۔فاطمہ گروپ کی طرف حمزہ مواز خان نے پانچ، میاں عباس مختار نے تین، الوکیو سیلسٹینو اور فاروق امین صوفی نے ایک ایک گول سکور کیا جبکہ بی بی جے کی طرف سے بلال حئی نے دو گول سکور کیے جبکہ ڈیڑھ گول انہیں ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج حاصل تھا۔