پانچویں مرتبہ یورپین گولڈن شو ایوارڈ جیتنا باعث فخرہے، لائنل میسی

پانچویں مرتبہ یورپین گولڈن شو ایوارڈ جیتنا باعث فخرہے، لائنل میسی

لندن (اے پی پی) بین الاقوامی شہرت یافتہ ارجنٹائن اور بارسلونا کے فٹ بالر لائنل میسی نے کہا ہے کہ پانچویں مرتبہ یورپین گولڈن شو ایوارڈ جیتنا میرے لئے باعث فخر لمحہ ہے جس کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ جب میں نے فٹ بال کھیلنا شروع کیا تو اتنی کامیابیاں ملنے کے بارے کبھی نہیں سوچا تھا اور پروفیشنل فٹ بال کھیلنا خواب تھا۔ اپنی کامیابیوں سے لطف اندوز ہو رہا ہوں اور مستقبل میں بھی کوشش ہو گی کہ عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے مزید اعزازات اپنے نام کروں۔ شہرہ آفاق ارجنٹائن اور بارسلونا کے فٹ بالر لائنل میسی نے ریکارڈ پانچویں مرتبہ یورپین گولڈن شو ایوارڈ جیت کر نئی تاریخ رقم کر دی۔

؂لائنل میسی کو 2017-18ء سیزن کے دوران نمایاں کارکردگی کے اعتراف میں اس ایوارڈ سے نوازا گیا۔ انہوں نے زیادہ مرتبہ یورپین گولڈن شو ایوارڈ جیتنے کی فہرست میں کرسٹیانو رونالڈو کو پیچھے چھوڑ دیا۔ پرتگالین فٹ بالر نے چار بار ایوارڈ اپنے نام کر رکھا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی