ہاکی ٹیم سے رضوان ، عرفان سینئر سمیت 7سینئر کھلاڑیوں کو فارغ کرنے کا فیصلہ

ہاکی ٹیم سے رضوان ، عرفان سینئر سمیت 7سینئر کھلاڑیوں کو فارغ کرنے کا فیصلہ

لاہور(آئی این پی)ہاکی ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باعث رضوان اور عرفان سینئر سمیت 7 سینئر کھلاڑیوں کو ٹیم سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق قومی ہاکی ٹیم سے راشد محمود کو بھی فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیڈ کوچ توقیر ڈار کے مستعفی ہونے کے بعد اب اولمپئن قمر ابراہیم کو قومی ہاکی ٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس تعیناتی کا اعلان جلد کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قمر ابراہیم کے ساتھ سمیر حسین کو کوچنگ اسٹاف میں شامل کیے جانے کا امکان ہے جب کہ اسسٹنٹ کوچ ریحان بٹ سے ذمہ داریاں واپس لینے کا بھی امکان ہے۔قومی ہاکی ٹیم کی اگلی اسائنمنٹ پرو ہاکی لیگ ہے جس کے لیے ٹریننگ کیمپ یکم جنوری سے لگایا جائے گا۔واضح رہے کہ ورلڈکپ کے بعد قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ توقیر ڈار نے ذمہ داریاں نبھانے سے انکار کرتے ہوئے عہدے سے استعفی دیا تھا جب کہ قومی ٹیم کے مینیجر حسن سردار نے بھی عہدہ چھوڑ دیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی