قومی ٹی ٹوئنٹی کپ‘ فاٹا ریجن نے اسلام آباد ریجن کومات دے دی

قومی ٹی ٹوئنٹی کپ‘ فاٹا ریجن نے اسلام آباد ریجن کومات دے دی

لاہور (سپورٹس رپورٹر)قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں فاٹا ریجن نے اسلام آباد ریجن کو 3 رنز سے شکست دیدی۔ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے 10 ویں روز پہلے میچ میں فاٹا ریجن نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے۔کاشف بھٹی نے آؤٹ ہوئے بغیر 34 رنز بنائے۔ سمیع اللہ جونیئر 29۔ عادل امین 27 سہیل اختر 21رنز بنا کر نمایاں رہے, احمد بشیر 2۔سہیل خان۔ارسل شیخ۔عدیل ملک اور عماد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اسلام آباد ریجن کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 143 رنز بناسکی۔ افتخار احمد 32 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔جبکہ روہیل نذیر 27 عماد وسیم 24 رنز بنائے۔ عرفان جونیئر نے 3۔کاشف بھٹی۔سمین گل۔عصامہ میر اور اسد آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی